ہفتہ 17 جنوری 2026 - 14:17
عید مبعث کے موقع پر رہبر معظم کا عوام سے خطاب، حالیہ فتنے کی حقیقت پر تفصیلی جائزہ

حوزہ/ آج صبح نبی کریم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کے یوم بعثت کے موقع پر رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہزاروں افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک میں ابھرنے والے نئے فتنے کی حقیقت، اس کے اسباب اور اس کے خلاف ہمارے فرائض کا تفصیلی جائزہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح نبی کریم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کے یوم بعثت کے موقع پر رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہزاروں افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک میں ابھرنے والے نئے فتنے کی حقیقت، اس کے اسباب اور اس کے خلاف ہمارے فرائض کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اپنی تقریر میں رہبر انقلاب نے امریکہ کے صدر کو شدید الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی صدر کو ایک مجرم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے ایرانی قوم کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جس سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور ایرانی عوام کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔

مزید تفصیلات اور تصاویر جلد ہی جاری کی جائیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha